ربط سازی میں جنسی فاصلہ ابھی تک پاکستان کا اہم مسئلہ ہے۔ پاکستان کا زیادہ علاقہ دیہاتی ہے جہاں ابھی تک مردوں کی حکمرانی رائج ہے۔
ربط سازی کے معنی رابطہ قائم کرنے سے نکلے ہیں اور آجکل کے دور میں اس کے معنی موبائل فون اور انٹرنیٹ کی دستیابی کے ہیں۔
اس معاشرے میں جو ایک پدر شاہانہ معاشرہ ہے، عورتوں کے حقوق کا فقدان پایا جاتا ہے۔ اسی فقدان کی وجہ سے عورتوں پر مردوں کی حکمرانی ہے اور آج بھی خواتین کو جدید سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے جس میں سب سے اہم موبائل ہے۔ سری لنکا کی ایک تنظیم کی ایک تحقیق کے متابق پاکستان میں عورتوں کو موبائل اور انٹرنیٹ کی سہولت بہت کم میسر ہے۔

آج کے دور میں موبائل اور انٹرنٹ جیسی اشیاء نہایت ضروری ہیں۔ نہ صرف سہولیات کے طور پر مگر تعلیم اور معلومات کے لہاز سے بھی۔ یونیورسٹی میں داخلے سے لے کر اپنے مضامین کے انتخاب تک، سب کچھ انٹرنٹ پر منحصر ہے۔ ان سب اشیاء کی عدم دستیابی سے نہ صرف خواتین کی خود انحصاری مجرو ہوتی ہے اور ان کو زندگی کی عام چیزوں کے لیے بھی مرد حضرات پر منحصر رہنا پڑھتا ہے۔
خواتین کو ان سہولیات سے محروم رکھنے سے ان کی معاشرتی زندگی کو محدود کیا جاتا ہے۔ باقی دنیا اب چاند پر پہنچ رہی ہے اور ہماری قوم ابھی تک عورت کو اپنی عزت کی ڈھال بنا کر اس پر پابندیاں لگانے میں مصروف ہیں۔
شراکت دار: صائمہ نعیم